وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق سندھ حکومت پنجاب کے لیے گندم نہیں روک سکتی۔
یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔ یہ خط وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی نے سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب کے لیے گندم روکنے پر وزیراعظم کی ہدایت پر لکھا ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی فخر امام نے خط میں کہا کہ سندھ حکومت کے اقدام سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ذاتی طور پر معاملے کو دیکھیں اور گندم نہ روکیں۔