• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم جوائن کرلی، بابر اعظم کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی نے ملتان میں اپنی ٹیم خیبرپختونخوا کو جوائن کرلیا ہے۔ وہ ابتدائی میچوں میں آرام کریں گے۔بابر اعظم لاہور پہنچ گئے ہیں۔ان کی ابتدائی میچوں میں شمولیت کے حوالے سے سینٹرل پنجاب کی مینجمنٹ نے تاحال فیصلہ نہیں کیا۔بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سعد نسیم سینٹرل پنجاب کی کپتانی کریں گے،بابرگزشتہ دنوں انگلینڈ کا تین ماہ کا طویل دورہ مکمل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔عماد وسیم فی الحال انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہےہیں۔عماد وسیم دوسرے مرحلےمیں ٹیم نادرن میں شامل ہوں گے۔ان کی غیر موجودگی میں شاداب خان ٹیم نادرن کی کپتانی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کپتان سرفراز احمد جمعے کو ملتان پہنچیں گے۔وہاب ریاض اور فہیم اشرف نے بھی ٹیم کو جوائن نہیں کیا ہے۔

تازہ ترین