• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ پارٹی کا کوئی فرد عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا، نواز شریف

آئندہ پارٹی کا کوئی فرد عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا، نواز شریف


لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے اراکین کو عسکری قیادت سے کسی سطح پر کوئی ملاقات نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک جاری کردہ بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ پارٹی کا کوئی فرد عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا،آئین پاکستان اور مسلح افواج کے حلف کی یاددہانی کیلئے ہدایت جاری کررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی ہیں اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کے معنی پہنائے جاتے ہیں، یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کر رہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خود مسلح افواج کو اپنے حلف کی پاسداری یاد کرانے کے لیے آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔

تازہ ترین