• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ کے قریب تعمیرات کیلئے سول ایوی ایشن سے این او سی ختم

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے 15کلو میٹر کے اند ر ہونیوالی تعمیرات کیلئےسول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی،آر ڈی اے یا دوسرے ادارے خود سے فیصلہ کرسکیں گے کہ کتنی بلند عمارتیں تعمیر ہونی ہیں۔آرڈی اے حکام کے مطابق آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ساتھ ہونے والی تعمیرات کیلئے ہر کمرشل اور بلند عمارت تعمیر کرنے والے کیلئے ضروری تھا کہ وہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اس کی بلندی کی بابت این او سی حاصل کرے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیراتی شعبہ کو جب سے صنعت کا درجہ دیا گیا ہے چیئرمین آرڈی اےنے بھی اپنے ادارے میں نقشہ جات اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے مراحل کو آسان کرنے کے احکامات اور قانونی اصلاحا ت کو بھی تبدیل کرنے کی کوششیں کی ہیں، اس سلسلہ میں انہوں نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی اور ان کو اس حوالےسے بریفنگ دی۔ راولپنڈی اسلام آباد کے بلڈرز اور ڈویلپرز نے سردار طاہر کی قیاد ت میں بھی چیئرمین آرڈی اے سے اس مسئلہ پر ملاقات کی او ر تعمیراتی شعبہ کو سہولیات دینے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر ہوابازی اور چیئرمین آرڈی اے کی کاوشوں سےسول ایوی ایشن نے نئے ائرپورٹ کے 15کلو میٹر کی حدود میں ہونے والی تعمیرات کیلئے جدید طریقہ کا ر وضع کر دیا ہے۔اس حوالے سےسول ایوی ایشن ان اداروں کے متعلقہ لوگوں کی 30ستمبر کو ایک تربیتی ورکشاپ بھی کروائے گی تاکہ اہلکاروں کی استعداد کاربڑھائی جا سکے۔
تازہ ترین