• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا نہیں کر رہی، راشد حفیظ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے راہنما بالخصوص مریم نواز ایک تواتر کے ساتھ دروغ گوئی کرکے صادق اور امین کی لسٹ سے خارج ہو چکی ہیں ۔ قوم ان کے قول و فعل کا کھلا تضاد اپنی آنکھوں و کانوں سے دیکھ اور سن رہی ہے ۔ اپوزیشن کو عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے جو کردار ادا کرنا چائیے تھا وہ نہیں کر رہی اور اپنی ساری توجہ اور توانائیاں کرپشن کے ذریعے کی گئی لوٹ مار کو بچانے پر صرف کر رہی ہے ۔ہم راولپنڈی شہر کو ماڈل سٹی بنا دیں گے ۔ ہماری حکومت نے نالہ لئی ایکسپریس وےمیگا پراجیکٹ کی نہ صرف منظوری دے دی ہے بلکہ چند ہفتوں تک اس کی تعمیر بھی شروع ہو جائیگی ۔ انہوں نے یہ بات وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی راشد شفیق سے ملاقات میں کہی ۔ راشد حفیظ اور راشد شفیق نے راولپنڈی شہر میں ٹریفک کے مسائل کے علاوہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد کورونا سے بچائو کی تدابیر پر عملدرآمد ، سڑکوں و گلیوں کی تعمیر و مرمت ، صحت اور عوامی مسائل پر بات چیت کی ۔ راشد شفیق نے کہا کہ شہری مسائل کا حل ان کا اوڑھنا بچھوناہے،جس کیلئے وہ تمام متعلقہ اداروں اور لوگوں سے رابطے میں ہیں ۔
تازہ ترین