• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میںبین لاقوامی ای کانفرنس شروع

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ”کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں حالیہ ترقی“ کے بارے میں دو روزہ پہلی بین الاقوامی ای کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس میں 7 ممالک امریکہ، جاپان، ملائشیا اور نائیجیریا کے آئی ٹی ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد تھے جبکہ صدارت کے فرائض وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے سرانجام دیئے۔افتتاحی خطاب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ کانفرنس ہماری جامعات اور محققین کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی ۔ انہوں نے جامعات میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے میں تعاون اور بہترین کردار ادا کرنے پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین