• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء نے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے ‘ شہزاد امین

پشاور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ لائرز فورم نوشہرہ کے رہنما شہزاد امین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء نے ملک میں قانون کی حکمرانی اور آئین و عوام کی بالا دستی کیلئے مسلم لیگ لائرز فورم کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انشاء اللہ بار کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ لائرز فورم کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے شہزاد امین ایڈوکیٹ نے وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی طرف سے عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں وکلاء کا بھرپور ساتھ دیا گیا جبکہ میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں کامیاب لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہوئی جس طرح میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ کا مارچ دیا گیا اسی طرح وکلاء بھی نواز شریف اور مسلم لیگ کا ساتھ دیں گے۔ شہزاد امین ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ اور مسلم لیگ لائرز فورم کے لئے مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر بابائے وکلاء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ لائرز فورم وکلاء کا نمائندہ پلیٹ فارم بن چکا ہے وکلاء کی طرف سے عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی خدمات پر انہیں ایوارڈ دیا جائے گا۔
تازہ ترین