• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اینڈ ڈی اور انجینئرنگ یونیورسٹی کا مشترکہ اجلاس‘ چھ ور کنگ گروپس تشکیل

پشاور(خصوصی نامہ نگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کا دوسرا مشترکہ اجلاس زیر صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی منعقد ہوا۔ جس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، دیگر محکموں کے علاوہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس کا مقصد خیبر پختونخوا حکومت کو مختلف شعبوں میں معیاری ڈیزائن تیار کرنے میں تکنیکی مدد فراہم اور اس سلسلے میںجامع حکمت عملی مرتب کرنا تھا۔ اجلاس میں سڑکوں،عوامی عمارتوں، پانی، آبپاشی اور رہائش وغیرہ کے شعبوں میںمدد فراہم کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ہمایوں خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیا ری کام سے نہ صرف سرکاری پراجیکٹس میں شفا فیت آئے گی بلکہ جد ید ٹیکنا لو جی کے اصولو ں کو اپنا نے سے طریقہ کار بھی واضح ہو جائے گا ۔اجلاس میں چھ ور کنگ گروپس تشکیل دیئے گئے جن میں یو ای ٹی پشاور اور محکمہ پی اینڈ ڈی کے ماہرین شامل ہیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی نے کہا کہ تمام کام پی سی ون کے تحت شروع ہوں گے تاکہ ہر پراجیکٹ مخصو ص مدت میں مکمل کیا جا سکے ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ کو ٹیم لیڈر جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد علی کوورکنگ گروپس کا کوآرڈی نیٹر منتخب کیا گیا۔
تازہ ترین