• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبرآف سمال ٹریڈرز انتخابات،عدنان جلیل بلامقابلہ صدرمنتخب

پشاور ( نمائندہ ڈیسک ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران برائے سال 2020-21کا اعلان الیکشن کمیشن پشاور چیمبر گزشتہ روز باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے ، نومنتخب صدر پشاور چیمبر برائے سال 2020-21 کیلئے محمد عدنان جلیل بلامقابلہ صدر اور سینئر نائب صدر کیلئے رحمان گل ، عرفان اللہ شنواری نائب صدر چن لئے گئے ، الیکشن کمیشن پشاور چیمبر حاجی شکیل احمد خان نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ نامزد عہدیداران پشاور چیمبر کی ترقی اور بہتری کیلئے بھرپور محنت کریں گے ، گروپ لیڈر ملک مہرالٰہی نے نومنتخب امیدواروں سے بہترین توقعات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ عدنان جلیل کی قیادت میں پشاور چیمبر تاجر برادری اور تجارت کیلئے انتھک محنت کرتے ہوئے حکومت اور تاجروں کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے تاجروں کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں بھرپور تعاون کریں گے ۔
تازہ ترین