• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش‘ خا وندنے بیوی کو طلاق دیکر گھر سے نکال دیا،طاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)نوشہرہ کے علاقہ شاہ کوٹ پائین کے رہائشی عدنان حسین نے بیٹی کے پیدائش پر بیوی کو طلاق دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا ،جبکہ حق مہر میں ایک تولہ سونا اور دو مرلہ رہائشی مکان بھی ہڑپ کر لیا ان خیالات کا اظہار پبی کی رہائشی خاتون طاہرہ نے ،گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 5سال قبل اسکی شادی شاہ کوٹ کی رہائشی عدنان حسین سے ہوئی تھی مگر شادی کے دو سال بعد اسکے شوہر نے انہیں طلاق دے کر گھر سے نکا ل دیا انہوں نے بتایا کہ انکی جب بیٹی پیدا ہوئی تو اسکے شوہر نے انہیں مارناپیٹنا شروع کیا اور کہا کہ انہیں بیٹی نہیں بیٹا چاہئے تھا انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر نے انہیں طلاق دے کر گھر سے نکال دیا اور اب وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ اسکے شوہر نے انکی حق مہر بھی نہیں دیا انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان سمیت وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ حکومتی عہدیداران عدنان حسین کیخلاف کاروائی کر کے انہیں انصاف فراہم کر یں ۔
تازہ ترین