• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر عاقل شاہ ہوپ خیبرپختونخوا کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے

پشاور (لیڈی رپورٹر ) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) خیبرپختونخوا زون کیلئے پیر عاقل شاہ ہوپ خیبرپختونخوا زون کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں چیئرمین کے انتخاب کیلئے واحد اللہ آفریدی کو الیکشن کمشنر مقرر کیاگیا تھا اور 6 ایگزیکٹو ممبران جن میں پیر عاقل شاہ‘ ثناءاللہ‘ سربلند مدنی‘ پیر محمد اسحاق زکوڑی ‘ محمد فیصل صبوری اور محمد غضنفر ساول شامل تھے ان میں سے چیئرمین کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم مقرر وقت تک پیر عاقل شاہ کے مقابلے میں کسی نے بھی چیئرمین شپ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اور اس طرح پیر عاقل شاہ ہوپ خیبرپختونخوا زون کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔30ستمبر کو ہوپ کا جنرل باڈی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں تمام نومنتخب ممبران اپنے عہدوں پر حلف اٹھائیں گے ۔
تازہ ترین