• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 242 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16976 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 242 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ یوں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2481ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 1307753نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 135488 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 295 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک صوبے میں 129396مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت3611 مریض زیر علاج ہیں۔ 3328  گھروں میں، 6 آئسولیشن سینٹرز  میں اور 277 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 13 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 242  کیسز میں سے 103 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع وسطی 42، ضلع شرقی 36،  ملیر 10،ضلع غربی 8، ضلع جنوبی 5 اور  کورنگی میں 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مریضوں کی تعداد اس طرح سے ہے۔ سجاول 18، حیدرآباد 4، دادو 4، شہید بے نظیر آباد 3، بدین 2، لاڑکانہ 2، مٹیاری 2، میرپور خاص 2، سانگھڑ 2، شکارپور 2، تھرپارکر اور ٹھٹھہ میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

تازہ ترین