• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، شہباز گل


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ ن لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ ن لیگی جعلی لیڈر آدھے اشتہاری، آدھے مفرور اور درباری مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس نہیں آپ کا مردہ بیانیہ بیٹھا تھا، 2018 کی طرح گلگت الیکشنز میں بھی آپ کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

شہباز گل نے کہا کہ جعلی شیر احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ 28 والیم اور 110 گواہان پر مشتمل کرپشن ریفرنس شرمندگی کی بات ہے بتانے کی نہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گلگت انتخابات میں مفرور، اشتہاری اور کرپشن زدہ ضمانتیوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بیماری اور کورونا کے بعد شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین