• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک ڈائریکٹر فرزان اوزپتیک کو اطالوی پرسٹیج ایوارڈ FIC سے نوازا جائیگا

روم (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹلی میں مقیم ترک ڈائریکٹر فرزان اوزپتیک کو اطالوی سنیما کے پرسٹیج ایوارڈ FIC سے نوازا جا رہا ہے۔اٹلی کے ممتاز فلم نقادوں اور رائٹرز پر مشتمل اطالوی فیڈریشن آف آرٹ اینڈ تجرباتی سنیما (ایف ای سی) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کا ایوارڈ ترک ہدایت کار فرزان اوزپتیک کودیا جائے گا۔فیڈریشن کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کو یہ ایوارڈ خاص طور پر ان کی آخری فلم ’دی دیوی آف دی لک (لا ڈیو فارچونا)‘ میں اداکاری کرنے ، اداکاروں کی ہدایت کاری اور مستقل بنیادوں پر بہترین فلمیں تیار کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر فرزان اوزپتیک نے کہا کہ یہ ایوارڈ اطالوی سنیما میں دیئے جانے والےپرسٹیج ایوارڈز میں سے ایک ہے ۔یہ میرے لیے اعزاز کا باعث ہے کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مونٹووا شہر میں 5سے8 اکتوبر کو سنیما کے شائقین کے اجلاس میں شرکت کرکے اس ایوارڈ کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ڈائریکٹر فرزان اوزپتیک اس سے قبل ماہ اس ماہ کے اوائل 77 میں ویں بین الاقوامی وینس فلم فیسٹیول کے دائرے میں شرکت کی تھی اور اطالوی مصنفین اور پبلشرز ایسوسی ایشن (SIAE) کا "خصوصی ایوارڈ" حاصل کیا تھا۔ادھر ڈائریکٹر فرزان اوزپتیک کے کیریئر میں 13 ویں فیچر فلم ، "دی دیوی دی لک" گزشتہ روز اسپین میں ریلیز کی گئی ہے۔

تازہ ترین