• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائل گھوش کے الزامات پر انوراگ کشیپ کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے بھارت کے نامور فلم ساز انوراگ کشیپ پر لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد فلم ساز کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ادکارہ پائل گھوش نے 19 ستمبر کو اپنی مختصر ٹوئٹ میں فلم ساز انوراگ کشیپ کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم ساز نے ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔پائل گھوش نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کرتے ہوئے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے مطابق پائل گھوش اور ان کے وکیل نتن ستپوتے کی جانب سے ورسووا پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا گیا تھا جس کے بعد انوراگ کشیپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس حوالے سے نتن ستپوتے نے ٹوئٹ کیا تھا کہ آخر کار ریپ کے جرم کے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے اور انہوں نے ورسووا میں 2013 میں یاری روڈ پر واقع ایک جگہ پر انوراگ کشیپ پر ریپ کا الزام لگایا ہے۔پولیس عہدیدار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں فلم ساز کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔اداکارہ پائل گھوش کی جانب سے عائد الزامات میں بھارتی وزیراعظم کے دفتر کو ٹیگ کرنے کے بعد نیشنل کمیشن فار ویمن کی سربراہ ریکھا شرما نے جواب دیا تھا کہ اداکارہ انہیں تفصیلی شکایت بھیج سکتی ہیں۔

تازہ ترین