• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کے روزگار کیلئے بگ باس سیزن 14کی میزبانی کر رہا ہوں، سلمان خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ سلطان سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 14‘ کی میزبانی کرنے کی وجہ بتا دی۔بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو’ بگ باس‘ کے اب سیزن 14 کی تیاریاں عروج پر ہیں اس حوالے سے کچھ روز بعد گرینڈ پریمیئر بھی ہونے جا رہا ہے تاہم تقریب سے قبل سلمان خان کی شو کی انتظامیہ سمیت پریس کانفرنس کی گئی جس میں سلو میاں نے دوسروں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سماں باندھ دیا۔پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے بگ باس 14 کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ میں یہ سیزن اس وجہ سے کر رہا ہوں کیوں کہ اس سے بہت سے لوگوں کا روزگار پیدا ہوتا ہے تاہم اس دوران اداکار نے شو کے پروڈیوسر سے کام کرنے والوں سے متعلق سوال کیا کہ یہاں لوگ کورونا کی وجہ سے ایک ساتھ کام نہیں کر سکتے اور اب شفٹوں میں کام کر رہے ہیں تو کیا انہیں تنخواہ پوری ادا کی جارہی ہے یا آدھی ؟۔سلمان خان کے سوال پر شو کے پروڈیوسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص لوگوں کے ساتھ شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے تاکہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے اور اس طرح سب کی نوکری بھی محفوظ ہے اور جہاں تک تنخواہ کی بات ہے تو یہاں کام کرنے والوں کا وقت کم کئے جانے کے باوجود پوری تنخواہ دی جارہی ہے۔دبنگ اداکار نے تنخواہ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی کہ شو کے سیٹ پر دیگر کام کرنے والے افراد کو معاوضہ اداکرنے کے لئے میرا معاوضہ کم کردیا جائے۔

تازہ ترین