• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کی خراب پرفارمنس،سنیل گواسکر کے تبصرے پر انوشکا شرما کا ردعمل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای میں آئی پی ایل کا تیرہواں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے ۔ جمعرات کو بنگلورو اور پنجاب کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا اور اس دوران بنگلورکے کپتان ویرات کوہلی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ اس دوران کمنٹری پینل کے رکن سنیل گواسکر نےویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے بارے میں کچھ ایسا کہہ گئے کہ اب وہ ٹرولرز کے نشانے پر ہیں ۔ گواسکر کے تبصرہ پر اب انوشکا شرما کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے ۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے سنیل گواسکر کے تبصرہ پر تنقید کی اور خود پر کی گئی کمنٹری پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔دراصل کمنٹری کے دوران ویرات کوہلی کی خراب فارم پر کمنٹ کرتے ہوئے گواسکر نے کہہ دیا تھا کہ انہوں نے لاک ڈائون کے دوران صرف انوشکا کی گیندوں پر پریکٹس کی ہے ، جس پر اب ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔ اسی پر انوشکا شرما نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مسٹر گواسکر ، آپ کا میسیج کافی پریشان کن ہے ، لیکن میں آپ کو یہ سمجھانا پسند کروں گی کہ آپ نے ایک بیوی پر اس کے شوہر کی کارکردگی کے حوالے سے الزام لگانے کے بارے میں کیوں سوچا ؟ انوشکا شرما نے مزید لکھاکہ مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ سال میں آپ نے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹر کی ذاتی زندگی کا احترام کیا ہے ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ آپ کو میرے اور ہمارے لئے یکساں احترام ہونا چاہئے ۔انوشکا شرما مزید لکھتی ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ کل رات میرے شوہر کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کیلئے آپ کے ذہن میں کئی دیگر الفاظ اور جملے ہوسکتے تھے یا پھر آپ کو یہ صحیح لگتا ہے کہ ان سب میں آپ میرے نام کا استعمال کریں ۔انہوں نے مزید لکھاکہ یہ 2020 ہے اور چیزیں میرے لئے ابھی بھی نہیں بدلی ہیں ۔ کب مجھے کرکٹ میں گھسیٹنا اور مجھ پر اس طرح کا تبصرہ کرنا بند کیا جائے گا ۔انوشکا شرما کا نام لیتے ہوئے ویرات کوہلی پر تنقید کرنے پر مداح گواسکر کو کمنٹری ٹیم سے ہٹانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔
تازہ ترین