• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر اداروں کے خلاف تھی

​ لندن(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی APC میں ہونے والی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کس منہ سے ووٹ کو عزت دو کی بات کر رہے ہیں جو جماعت ووٹرز کو عزت نہ دے سکے جو اپنے کارکنان کو عزت نہ دے سکے وہ شخص کس منہ سے ووٹ کو عزت دو کی بات کرتے ہیں ۔پاکستانی قوم خصوصاً اوورسیز پاکستانی بخوبی جانتے ہیں کہ برطانیہ میں رہنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ان کے لئے کیا کچھ نہیں کیا اور میاں نواز شریف نے اپنے ارد گرد جو ٹولہ رکھا ہوا ہے قوم ان سے واقف ہے ۔تین بار کے سابق وزیراعظم کو اپنے ملک کے اداروں کے خلاف بات کرتے ہوئےملک کی سالمیت کا ذرہ برابر بھی خیال نہیں آیا،ان کی تقریر کے بعد بھارت میں جشن منایا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ میاں نواز شریف بانی ایم کیو ایم کی روش پر چل نکلے ہیں،قوم کو سوچنا ہو گاکہ نواز شریف اپنی بیٹی کو اپنی لمیٹڈ پارٹی کا ہیڈ اور وزیراعظم کا امیدوار بنانے کے لئے اس حد تک جا سکتے ہیں کہ جہاں پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ جائے ۔قوم خصوصاً مسلم لیگ ن کے کارکنان لمیٹڈ جماعتوں کو چھوڑ کر ان جماعتوں میں شامل ہو جائیں جو اپنی جماعتوں میں جمہوری اقدار رکھتی اور جمہوریت کی نرسری بلدیاتی نظام کے زریعے سے اقتدار اور اختیارات عوام کی دہلیز پر حل کرنا اور کروانا چاہتی ہیں۔ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی بخوبی جانتے ہیں کہ بر طانیہ کی سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں کا کوئی وی آئی پی پروٹوکول نہیں ہوتا وہ ایک عام شہری کی طرح زندگی گزار تے ہیں ۔مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں پر آزادی ہے۔
تازہ ترین