• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطی ٰکے خطے میں امن کا حصول چاہتے ہیں ،کیلی کرافٹ

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کیلی کرافٹ نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن کا حصول چاہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ملک کو سزا دی جائے گی۔کرافٹ نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والے کسی بھی ملک پر پابندیاں عاید کرے گا۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کو اقتدار میں رہنے کے لیے استعمال کررہی ہے۔پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایرانی وزارت دفاع اور دیگر افراد پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ یہ عہدیدار ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں کردار ادا کرتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نیامریکی قومی سلامتی کی ٹیم کے سینیر ممبران کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن نے بھی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کاراکاس اور تہران کے مابین قریبی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو بھی سزا دینے کے حوالے سے ایک نئے آرڈر پر دستخط کیے تھے۔ ایران کو روایتی ہتھیاروں کی فراہمی ، فروخت اور ان کی منتقلی میں معاونت کرنے والے کسی بھی ملک ، کمپنی یا فرد کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔پومپیو نے مزید کہا کہ تقریبا دو سالوں سے تہران میں بدعنوان اہلکار وینزویلا میں غیر قانونی حکومت کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید ہتھیاروں کی پابندی کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔اتوار کے روز امریکا نے کہا کہ ایران کے پاس ایسا مواد موجود ہے جو سال کے آخر تک اسے جوہری بم بنانے کے قابل بناسکتا ہے۔ امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق 27 افراد اور اداروں کے خلاف پابندیوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین