• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر ریلیف کا اے سی شمالی وزیرستان کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال

پشاور(نامہ نگار)صوبائی وزیر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر میرعلی شمالی وزیر ستان کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی وزیر کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر میرعلی شمالی وزیر ستان عباس آفریدی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے نام لکھے گئے شکایتی مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر نے بغیر کسی وجہ میرے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے، شکایتی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر نے ان کے واٹس ایپ نمبر پر انہیں کال کی اور بلاوجہ انہیں برابھلا کہا اور غیرمہذب زبان کا استعما ل کیا ،ان کا کہنا تھا کہ وزیرموصوف جو پارلیمنٹ کے رکن ہیں کو گریڈ 17کے آفیسرکے بارے میں ایسی ایسے انداز میں بات کرنا زیب نہیں دیتا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ درحقیقت صوبائی وزیرکا مقامی کنٹریکٹر جس کیساتھ ان کی مبینہ طورپرذاتی رنجش ہے کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر تلخ کلامی ہوئی،خط میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نے تحصیل میر علی میں بعض ٹائوٹس بھی رکھے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرنے خط میں کہا ہے کہ اگر وزراء کاافسران کیساتھ یہی رویہ برقرار ر تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

تازہ ترین