• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ بینچ مارکر سے متعلق ورکشاپ، موبائل صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی پر زور

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن میں حاصل کردہ نئے کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اور بینچ مارکنگ ٹول یعنی سمارٹ بینچ مارکر سےمتعلق پانچ روزہ ورکشا پ منعقد کی گئی، ورکشاپ میں پی ٹی اے افسران اور عہدیدار شریک ہوئے، ورکشاپ میں درست اور جدید بینچ مارکنگ ٹیسٹ انجام دینے میں شامل طریقہ کار پر توجہ دی گئی جو جدید ترین معیارات کے مطابق ہیں،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ نے موبائل فون صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کی اہمیت، اور بین الاقوامی معیار پر آپریٹرز کی بینچ مارکنگ کرنے پر زور دیا۔  

تازہ ترین