• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ، پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر نوٹس، فریقین سے جواب طلب


لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 30 ستمبر کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی درخواست گزاران کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دی۔لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کی پی سی بی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پی سی بی نے فرنچائزز کو گارنٹی کی مد میں رقم طلبی کا نوٹس بھجوایا،کورونا وبا کی وجہ سے سب فرنچائزز بہت زیادہ متاثر ہوئیں ،پی ایس ایل میچ ملتوی ہونے سے آمدن پر بہت اثر پڑا ہے ۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا،وکیل پی سی بی نے کہاکہ فرنچائزز مالکان 23 ستمبر کے اجلاس میں نہیں آئے ،فرنچائزمالکان نے پیسہ سٹیڈیم سے نہیں براڈ کاسٹنگ کے ذریعے کمایا۔

تازہ ترین