• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ کمیٹی کا مودی کیخلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں جانیکا مطالبہ

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابرقادری کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کیخلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے ، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کمیٹی کو پاکستان کی انسانی حقوق کے شعبے میں سفارتکاری، چیلنجزاور مواقع پر بریف کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے سربراہ عمروڑائچ نے مقبوضہ کشمیر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردار کی وضاحت کی، سینیٹر نزہت صادق کے سارک یونیورسٹی میں پاکستان کی اب تک کی سرمایہ کاری، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے کمیٹی کو بھیجے گئے معاملات، جن میں 139ویں بین الاقوامی پارلیمانی یونین اسمبلی ، وزارت خارجہ میں صوبوں کی ملازمتوں کے کوٹہ ، بیرون ملک وزارت خارجہ میں تعیناتیوں میں کوٹہ کی پیروی ، نجی شعبہ سے لئے گئے سفارتکاروں کی تعیناتی اور ملازمتوں کے دورانیہ کی تفصیلات اور سینیٹر ہلال الرحمٰن کو افغانستان سے جماعت الاحرار کی طرف سے دھمکیاں شامل ہیں،پر غورکیاگیا جبکہ ایف بی آر کی طرف سے فلسطینی سفیر کو جاری نوٹس پر بھی بحث کی گئی، عوامی پٹیشنز عبداللہ نامی شخص کی سعودی عرب میں قید والدہ کی رہائی، چین میں قید زبیر خان کا پاکستانی جیل میں تبادلہ، سعودیہ میں عمر قید بھگتنے والے نسیم احمد کے بیٹےکی رہائی، ہندوستان میں قیدکی مدت پوری کرنیوالے نصیب اللہ کی درخواستیں شامل تھیں، چیئرمین کمیٹی سینیٹرمشاہد حسین نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت پریشان ہے، بھارت خطے میں تنہا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین