• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا کہوٹہ کے شہریوں کیلئے پولیس خدمت مرکز بنانے کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نےشہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی کے لیے تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری لگائی جس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، ایس ڈی پی اوکہوٹہ اورایس ایچ اوز سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔سی پی اونے شہریوں کے مسائل سن کر حل کے لیے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کہوٹہ کے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس خدمت مرکز بنایا جائے گا،جہاں پر شہریوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ،لرننگ ڈرائیونگ پرمٹ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس کے متعلق مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ میں مستقل ناکہ بندی کے خلاف ہوں،ٹاؤٹ مافیا کو تھانہ کے اندر کسی صورت داخل نہ ہونے دیا جائے،ٹاؤٹ مافیا کے انسداد کے لیے تفتیشی افسران کے کمروں میں کیمرے لگائے جائیں گے۔
تازہ ترین