• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا لی ٹینکی نیلام ،جگہ مفا د عامہ کے منصو بے میں استعمال کیجائے، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمودنے میو نسپل کا ر پوریشن کے عملے کے ساتھ کا لی ٹینکی اور ٹی ایم اے آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ کا لی ٹینکی چو نکہ اتنے عر صے سے پا نی فراہم کر نے کے لئے استعمال نہیں ہو رہی اس لئے اسے فوری طور پر نیلا م کیا جا ئے تا کہ اس جگہ کو مفا د عامہ کے کسی منصو بے میں استعمال کر کے عام لوگوں کو اس کا فا ئدہ پہنچایا جاسکے۔بعد ازاں کمشنر نے ٹی ایم اے آفس کا بھی دورہ کیا اور وہا ں مو جود نا کا رہ مشینری کے بارے میں ہدا یات جا ری کیں کہ اس میں سے جو قا بل مر مت ہے اسے مر مت کر کے استعمال میں لا یا جایا جبکہ مکمل طور پر نا کارہ کو نیلا م کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سر کاری اثا ثے اور آلات کو ذا تی اثا ثے سے بھی ز یا دہ اہمیت د ینی چا ہیے اور اسکا بہتر ین مصرف کر نا چا ہیے کیو نکہ یہ ہمارے پا س قوم کی امانت ہے ۔
تازہ ترین