• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی انجینئرنگ یونیورسٹی کوخسارے سے نکالنےکیلئے30کروڑ کی منظوری

لاہور(نیوزرپورٹر ) حکومت پنجاب نے یوای ٹی کو مالی خسارے سے نکالنے کے لیے 30کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس پر ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ یوای ٹی کو درپیش مالی خسارے سے نکالنے کے لیے آئندہ بھی تعاون کریں گے۔اس امر کا اظہار ٹی ایس اے کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے کی۔اجلاس میں یوای ٹی کے مالی بحران کے حل کے لیے ابتدائی طور 30کروڑ روپے جاری کرنے کو ٹی ایس اے کی کامیابی قراردیا گیا۔
تازہ ترین