• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واساکے متعدد افسرتبدیل ایس ڈی اواسلام پورہ معطل

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر ایڈمن واسا نے متعدد افسر وں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا غلامم مجتبع ڈائریکٹر (0 & M)کا کو تبدیل کر کے ایکسئن ایسٹ مینجمنٹ سیل، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ڈائریکٹر کنسٹرکشن II عثمان بابرکو تبدیل کرکے ڈائریکٹر (O&M) GBT کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ / ایس ڈی او ذیشان شوکت کو ایکسیئن (او اینڈ ایم آئی)اے بی اینڈ ڈبلیو ٹی تعینات کردیا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ / ایس ڈی او سلیمان نثار کو تبدیل کر کے ایکسیئن (او اینڈ ایم) جی ٹی بی تعینات کردیا ہے، سب انجنئیر شہباز احمد ایس ڈی او اسلام پورہ کو اپنے فرائض سے غفلت برتنے کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے ۔
تازہ ترین