• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ گورنس کے منہ پرطمانچہ ہے،پی ایم اے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وفاقی وزارت صحت کی جانب سے 94ادویات میں 7فیصد سے لیکر 262فیصد اضافہ اور وفاقی وزیر صحت کا یہ بیان کہ "معقول اضافہ" نہ کرتے تو ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جاتیں نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ حکومتی گورنس، پرائس کنٹرول اور اداراتی سٹرکچر کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین