• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں اسلم اقبال نے عوامی شکایات سنیں

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال گزشتہ روز مسجد خضرا سمن آباد آئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں،لوگوں کی شکایات سنیں اور بعض شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں -صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر خودکش حملہ ہے ۔
تازہ ترین