• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان،15سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد

کوئٹہ(آئی این پی ) حکومت بلوچستان نے صوبے کی کوئلہ کانوں میں چائلڈ لیبر کا نوٹس لیتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے کوئلہ کانوں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔ چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان شفقت فیاض نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر کے بچے کوئلہ کی کانوں میں کام نہیں کرسکیں گے جب کہ ڈاکٹرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر 17 سال تک کے جوان بھی کوئلہ کان میں کام نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 17 سال کے جوان شخص کو 24 گھنٹے میں 12 گھنٹے آرام دینا لازمی ہوگا۔ چیف مائنز انسپکٹر نے مزید بتایا کہ اب محکمہ معدنیات کے انسپکٹر کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود ، محکمہ لیبر اور ضلعی انتظامیہ وپولیس بھی کوئلہ کان کا معائنہ کریں گے اور دوران چیکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مائن مینیجر، ٹھیکیدار کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ 
تازہ ترین