• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمتوں میں خواتین کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائیگا‘بشریٰ رند

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں خواتین اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے معاشرے کو آگے لے کر چلنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں ۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے مختص چھ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب خواتین ملک اور صوبے کا نام مزید روشن کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی صدر بشری ٰ رند ، پارلیمانی سیکرٹری دنیش کمار اور شائینہ خان نے پارٹی رہنماء شائینہ خان کی قیادت میں خواتین اور طلبا کی پارٹی میں شامل ہونے کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، بشریٰ رند نے کہا کہ شانیہ خان کی قیادت میں نئے شامل ہونے والی خواتین کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ، انہوں نے کہا کہ بی اے پی نے بغیر کسی تفریق کے سب کو تمام شعبوں میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی ، موجودہ دور حکومت میں صوبے میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے کسی سے پوشیدہ نہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک متحرک اور تعلیم یافتہ شخص ہیں انہیں بلوچستان کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے جنہیں حل کرنے کیلئے وہ دن رات عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں صوبے میں پہلی مرتبہ انڈولمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میسر آئی ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں خواتین کی شمولیت قابل تحسین ہے ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ صوبے کی خواتین کو مستحکم کیا جائے ۔
تازہ ترین