• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم الادویہ سے وابستہ ہر فرد انسانیت کا خدمت گزار،وی سی زکریا یونیورسٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف فارمیسی کے زیراہتمام ’’ فارماسسٹ کے عالمی دن ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ علم الادویہ سے وابستہ ہر ریسرچر ہر کارکن یا آن لائن طبی مشورہ دینے والا سب ہی انسانیت کے خدمت گزار ہیں۔سابقہ ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل وینس نے کہاکہ ماہرین الادویہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی ماحول کے مطابق ادویات تیار کریں اس کو عام مریضوں کے لیے قابل رسائی بنائیں ۔ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے بتایا کہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل طلباء مختلف ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تازہ ترین