• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: غلاف کعبہ فیکٹری، عجائب گھر عوام کیلئے کھولنے کی منظوری

سعودی عرب میں غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کھولنے کی منظوری دیدی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے انتظامیہ کے ماتحت بیرونی اداروں کو عوام کے لیے کھولنے کی منظوری دی۔

عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کو یکم ربیع الاوّل بمطابق 18 اکتوبر سے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر حرمین انتظامیہ نے اپنے ماتحت اداروں کو عوام کے لیے بند کر دیا تھا۔

عبدالرحمٰن السدیس نے عوام سے حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کرنے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تمام ادارے ڈیوٹی اوقات کے دوران عوام کے لیے کُھلے ہوں گے، تاہم حفاظتی تدابیر اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے گا۔‘

انھوں نے کہا کہ زائرین کی سلامتی کے لیے مذکورہ اداروں کی انتظامیہ تمام حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔

تازہ ترین