• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کا مرکز، 44 بینکوں نے 1.53 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی، امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ فائلز میں انکشاف

بھارت منی لانڈرنگ، دہشت گردی کا مرکز


نئی دہلی، ممبئی ( خبرایجنسی، جنگ نیوز) امن دشمن بھارت دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرنگ کرنے والا بڑا ملک، مودی سرکار کی چوری پکڑی گئی۔

امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ فائلز میں بھارتی بینکوں کے ذریعے ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے پیش کر دیئے گئے۔

منی لانڈرنگ 2011سے2017کے دوران 3201 غیرقانونی ٹرانزیکشن کے ذریعے کی گئی، تمام بھارتی بینکوں کی مشکوک سرگرمیاں، نوادرات کے اسمگلرز بھی ملوث، بینکوں کی ملکی شاخوں نے فنڈز وصول کیے یا آگے بھیجے،IPLمیں بھی کالا دھن سفید کیاگیا۔

فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک کی رپورٹ میں بھارت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور خطے میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔

منی لانڈرنگ 2011ء سے 2017ء کے دوران کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کےاسمگلر بھی ملوث ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی بینکوں کی ڈومیسٹک برانچز نے فنڈ وصول کیے یا آگے بھجوائے۔

44بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے جن میں پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈا شامل ہیں۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز منی لانڈرنگ کی، اتنی زیادہ رقم کہاں گئی ؟ اور کس نے کس مقصد کیلئے استعمال کی، اہم سوالات اٹھ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا یہ پیسہ دہشت گردی، منشیات اور مالی فراڈ میں استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سونے اور ہیروں کے بھی منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔

بھارتی ریٹائرڈ میجر گورو آریا پاکستان میں دہشت گردی کے لئے رقم کی ترسیل کا انکشاف اور گرفتار جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

تازہ ترین