• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں فریڈم فار کشمیر سائیکل ریلی کا انعقاد

بارسلونا(جواد چیمہ)تحریک کشمیر اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں فریڈم فار آل فریڈم فار کشمیر سائیکل ریلی نکالی گئی جوآرک دی ترینف سے شروع ہو کر پلاسا ہسپانیہ پہنچی اور وہاں سے واپس آرک دی ترینف جاکر ختم ہوئی، آٹھ کلومیٹر کا سفر بارسلونا کی معروف شاہراؤں پر طے کیاگیا ، مقامی لوگ سائیکل ریلی کو دلچسپی سے دیکھتے رہے۔ریلی میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل رہا اور بڑوں کے ساتھ ساتھ سائیکل چلاتا منزل پر پہنچا، تحریک کشمیر اسپین کے صدر محمد ناصر شہزاد اور چیف آرگنائزر محمد شفیق تبسم کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بڑے جلسے اور جلوس نکالنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کے لئے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔سائیکل ریلی سے لوگوں کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف دلانا مقصود ہے، آٹھ کلومیٹر کا سفر مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔ سائیکل ریلی میں شریک تمام افراد پرجوش تھے کہ مسئلہ کشمیر جب تک کسی حل کی جانب نہیں جاتا ہم دنیا بھر میں گلی محلوں میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم کو سامنے لاتے رہیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاتے رہیں گے۔

تازہ ترین