• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لوٹن( نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر اور لوٹن سنٹرل ماسک کے عہدیدار حاجی چوہدری محمد قربان کے تایا زاد بھائی چوہدری غلام رسول کی رحلت پر کمیونٹی شخصیات نے تعزیت کی ہے۔ خطیب لوٹن سنٹرل ماسک مولانا حافظ اعجاز احمد نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور حاجی چوہدری محمد قربان اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے ، خیال رہے کہ چوہدری غلام رسول بروز جمعرات ہیلی فیکس میں وفات پا گئے تھے۔ وہ حاجی چوہدری محمد شریف کے صاحبزادے تھے۔
تازہ ترین