• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفیر پاکستان محمد ندیم خان کی یونان کے وزیر امیگریشن نئوٹس میتراکس سے ملاقات

 ایتھنز(مرزارفاقت حسین)یونان میں پاکستان کے سفیر محمد ندیم خان نے یونان کے وزیر امیگریشن نئوٹس میتراکس سے ملاقات کی اور دو طرفہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔سفیر پاکستان نے وزیر امیگریشن کے ساتھ یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی جن میں ویزہ کے حصول میں درپیش مسائل، نیلی وئیوئیوسی کے حامل افراد کو یونان واپس آنے کی مشکلات اور جزیرہ کریتی میں پاکستانی مزدوروں کی گرفتاری کے معاملات شامل تھے۔وزیر امیگریشن نے سفیر پاکستان کو ان معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دونوں ممالک نے غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام اور جرائم پر قابو پانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں معاون وزیر برائے امیگریشن یورگوس کاموتسکوس بھی شامل تھے۔یونان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ جو لوگ پاکستان گئے ہوئے ہیں انکی قانونی طور پہ واپسی ہے ۔یونان حکومت نے بلیو ویوسی (عارضی ورک پرمٹ )پر جو لوگ پاکستان گئے ہوئئے ہیں انکو واپس آنے سے روک دیا ہے ۔جس سے کافی تعداد میں ہاکستانیوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ۔ اسی سلسلے میں سفارت خانہ پاکستان اپنے وطن کے باسیو کی قانونی واپسی کے لئے سرگرم عمل ہے اور بالخصوص سفیرندیم خان کوشش میں ہیں کہ یہ سب واپس اجائیں ۔
تازہ ترین