• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی بنانیکا فیصلہ

کراچی (این این آئی) کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایم کیوایم اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک اور کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی شامل ہوں گے، جب کہ کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسران بھی شامل ہوں گے، کمیٹی کراچی ترقیاتی پیکج میں وفاقی منصوبوں پر تجاویز دے گی۔

تازہ ترین