• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کردیا گیا

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کردیا گیا۔ مقامی وکیل ندیم سرور نے ادویات کے اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافے پر قانونی اعتراضات اٹھائے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہری پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ صحت کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے، درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ مریض کی مالی حالت کو قطعی طور پر نظر انداز کر دیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کوکالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین