• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر فرانسیسی میگزین پرحملہ کیا، پاکستانی نوجوان

پیرس (اے ایف پی /جنگ نیوز )فرانس میں گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنےوالے میگزین کے دفتر پر حملے کا اعتراف کرتے ہوئے 18 سالہ پاکستانی نوجوان نے کہا ہے کہ وہ چارلی ایبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے پر شدید غصے میں تھا اور اس نے اسی غصے کی بنا پر چارلی ایبڈو کے دفتر پر حملہ کیا ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق میگزین چارلی ایبڈو کے سابقہ دفتر کے قریب چاقو سے حملہ کرنے والے اٹھارہ سالہ مبینہ مرکزی ملزم سمیت 7افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔چارلی ایبڈو کے سابقہ دفتر کے قریب گوشت کاٹنے والے بغدے سے دو افراد کو زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق 18سالہ مشتبہ شخص نے بتایا کہ اس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی اور وہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔

تازہ ترین