• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی تقریر، کشمیریوں اور سکھوں کا اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریکارڈ شدہ 21 منٹ کی تقریر کے موقع پر اقوام متحدہ کےسامنے پاکستانیوں، کشمیریوں اور سکھوں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کے حق خود اختیاری کی حمایت کی۔ 

مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے انسانوں پر بھارتی فوج کے سنگدلانہ اور وحشیانہ مظالم کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ 

بھارتی وزیراعظم کی تقریر کے بعد بھی دیر تک مظاہرین کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور احتجاج کیلئے آنے والے مظاہرین کی تعداد مسلسل بڑھتی رہی۔

 مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی وزیراعظم کی تقریر صبح 9 بجے چلائی گئی اس وقت بھی کشمیریوں، پاکستانیوں اور سکھوں پر مشتمل احتجاج کرنے والے مظاہرین کی کافی تعداد اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کر رہی تھی اور 21 منٹ کی تقریر کے دوران مظاہرین کی تعداد دُگنا ہوگئی۔

تازہ ترین