• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں مظالم، بھارتی پولیس کو تربیت دینے کیخلاف اسرائیلیوں کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلیوں نے بدسلوکی کے الزام میں بھارتی پولیس کی تربیت کے خلاف اپیل کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق درجنوں اسرائیلی سماجی کارکنان نے سپریم کورٹ میں درخواست دی ہے کہ وہ ملک کی سیکورٹی فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی "شدید خلاف ورزیوں" میں ملوث بھارتی پولیس افسران کو تربیت سے روکے۔ 

اسرائیلی انسانی حقوق کے کارکن سیگل کوک اوویوی ، جو اس درخواست کے پیچھے 40 افراد میں شامل تھے ، نے خلیجی اخبار کو بتایا کہ اس پٹیشن کے ساتھ ہم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین