• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی 22 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ گوگل نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔

گوگل ڈوڈل بین الاقوامی سرچ انجن کے آن سکرین لوگو کا نام ہے، جسے اکثر اہم دن کی مناسبت سے تبدیل کیا جاتا ہے۔

آج سے ٹھیک 22 برس قبل 7 ستمبر انیس سو اٹھانوے کو ’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

گوگل جو کہ ساری دنیا کے بارے میں جانتا ہے اپنی سالگرہ کے اصل دن سے خود بھی واقف نہیں ہے، 2006ء سے گوگل نے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منانا شروع کی تاہم اس سے قبل گوگل اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منارہا تھا۔ بلکہ گوگل نے اپنی چھٹی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے پہلے یہ سالگرہ 8 ستمبر کو منائی گئی تھی۔

گوگل پر موجود اس کے اپنے کلینڈر کے مطابق کمپنی کا قیام ستمبر کی 4 تاریخ کو عمل میں لایا گیا تھا۔ 

تازہ ترین