• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ ملکوں کے شہریوں کو عمرہ ویزا نہیں دینگے، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن نے کہا ہے کہ عمرہ سیزن میں زائرین عمرہ پر سخت پابندیاں ہوں گی۔

واضح  رہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت مرحلہ وار بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سعودی وزیر حج نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قواعد و ضوابط پر مبنی اقدامات کے بغیر مسجد الحرام جانے نہیں دیا جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ زائر کو کوویڈ-19 سے محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ صحت ان ممالک کی فہرست جاری کرے گی جن کے باشندوں کو عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

وزیر حج نے کہا کہ اگر عمرہ زائرین میں سے کوئی ایک کورونا کا مریض نکلا تو ایک منٹ سے بھی کم مدت کے اندر اس کی رپورٹ ہوجائے گی، جس کے حوالے سے بڑا مؤثر،  فعال اور تیز رفتار طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین