آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی : ڈیفنس میں کچرے سے انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں ملی ہیں


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون سے انسانی کھوپڑیاں اور دیگر اعضاء ملے ہیں، ملنے والے اعضاء کئی سال پرانے معلوم ہوتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ون میں کچرے سے انسانی اعضاء ملے ہیں، چادر میں بند اعضاء میں تین کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں۔

انسانی ڈھانچے کے ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضاء کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق فی الحال معلوم ہوتا ہے کہ انسانی اعضاء کو میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے استعمال کر کے پھینک دیا ہے، جو کئی سال پرانے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید