• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی شوٹنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے دو شوٹرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)27ویں قومیشوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو شوٹرز نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جی ایم بشیر اور خلیل اختر اولمپکس میں شوٹنگ کے ریپیڈ فائر ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ،جہلم میں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاک آرمی چھ گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے، آرمی کے خلیل اختر اور نیوی کے جی ایم بشیر نے ریپیڈ فائر پسٹل ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ریپیڈ فائر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں جی ایم بشیر نے گولڈ اور خلیل اختر نے سلور میڈل حاصل کیا، ٹیم ایونٹ میں پاک آرمی نے گولڈ اور پاک نیوی نے سلور میڈل جیتا ۔

تازہ ترین