• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کا نیٹ فلکس کے ساتھ 100 کروڑ روپے کا معاہدہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے بولی وڈ اداکار شاہد کپور کے ساتھ 100کروڑ روپے کا معاہدہ کرلیا ہے۔پنک ولا میگزین نے شاہد کپور کے قریبی دوست کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہد کپور نیٹ فلیکس کے ساتھ کئی پروجیکٹس کریں گے اور اس سلسلے میں انہوں نے 100 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے سینما ہالز بند ہیں اور اسی لیے پروڈیوسرز اور ادکار آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل ہورہے ہیں۔ حال ہی میں ریتک روشن نے ایک اور ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم’’ہاٹ اسٹار‘‘ کے ساتھ ایک پروجیکٹ کا معاہدہ کیا ہے جس کیلئے انہیں 80 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین