آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین نے مداحوں کو اپنے گھر کی جھلک دکھا دی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان نے حال ہی میں اپنے ممبئی میں واقع گھر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی حیران ہے۔ سوزین خان نے انسٹاگرام پر اپنے گھر کی 18 منٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے گھر کے اندر کی جھلک دکھائی ہے ۔ جوہو میں واقع اپارٹمنٹ میں سوزین خان کا یہ گھر 15 ویں منزل پرواقع ہے ، جس کو دو اپارٹمنٹ کو ملا کر بنایا گیا ہے ۔اس اپارٹمنٹ میں ایک بڑے اور مہنگے لیونگ روم کے ساتھ ملٹیپل سیٹنگ ایریا ہے ، جو اس اپارٹمنٹ کی سب سے بڑی خاصیت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کا کچن بھی انتہائی شاندار ہے ۔ ویڈیو میں سوزین بتاتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنے ڈٓائننگ روم کو آفس میں بدل دیا ، جہاں وہ اپنا کام کرتی ہیں ۔ سوزین نے بتایا کہ اپنے گھر کو انہوں نے خود ڈیزائن کیا ہے ۔ سوزین نے ایک انٹریو میں اپنے انٹیریئر ڈیزائننگ کریئر کو لے کر بتایا تھا کہ وہ کبھی بولی وڈ میں قدم نہیں رکھنا چاہتی تھیں اور نہ ہی

انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا تھا ۔ میں ہمیشہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر بننا چاہتی تھیں ۔ جب وہ پانچ سال کی تھیں تبھی انہوں نے سوچ لیا تھا کہ انہیں مستقبل میں کیا کرنا ہے ۔ اداکارہ کے مطابق ان کی ماں بھی انٹیریئر ڈیزائننگ میں کافی دلچسپی رکھتی تھیں ۔غور طلب ہے کہ سوزین خان چھ سال پہلے ہی ریتک روشن سے طلاق لے چکی ہیں اور اب وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ اسی گھر میں رہتی ہیں ۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لگے لاک ڈاون کے دوران وہ ریتک روشن کے گھر شفٹ ہوگئی تھیں ۔دراصل سوزین اور ریتک چاہتے تھے کہ ان کے بچوں کو والدین میں سے کسی کی بھی کمی محسوس نہ ہوا۔

دل لگی سے مزید