• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ بھارت میں 11 افراد کے قتل کی تحقیقات کرے، مذہبی قائدین

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مختلف مذاہب و مسالک کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ عالمی برادری بھارت میں 11پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے قتل کےخلاف فوری اقدامات اٹھائے ۔ اقوام متحدہ عالمی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر ے ، پاکستان کا آئین اور قانون غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے ، پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کا وفد اقوام متحدہ کے دفتر اسلام آباد میں احتجاجی خط پیش کرے گا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان علماءکونسل اور قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، مولانا حافظ کاظم رضا ، ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند،سردار سکندر سنگھ، سردار بشن سنگھ ، فادر ندیم ، فادر جیمز چینن ، بھگت سنگھ ، پادری عمائنول کھوکھر ، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا نعمان حاشراور قاری مبشر رحیمی نے کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کی وجہ سے غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ کوئی بھی ہو اس کو سزا ملنی چاہیے ۔

تازہ ترین