• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے اقوام متحدہ میں حقائق سے فرارکی راہ اختیار کی، منیر اکرم

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر میں مقبوضہ کشمیر سمیت علاقائی صورتحال، عدم برداشت، تشدد اور اقتصادی بحران جیسے اہم ایشوز کو نظر انداز کر کےحقائق سے فرار کی راہ اختیار کی گئی۔ بھارتی وزیراعظم نےمسئلہ فلسطین اور کشمیر کا کوئی ذکر نہیں کیا،تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر میں متعدد اہم بین الاقوامی امور پر کچھ شامل نہیں تھا،بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تقریر کا عدم برداشت، منافرت، تشدد اور اقتصادی طور پر ناکام بھارت سے کوئی تعلق نہیں تھا جو اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تنازعات میں الجھا ہوا ہے۔

تازہ ترین